بھٹکل یکم جولائی (ایس او نیوز) ریاستی حکومت جلد ہی شہری علاقوں میں واقع زمین جائیداد اور عمارتوں کے لئے یکساں قانون نافذکرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔اس کے لئے موجودہ کرناٹکا ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ(کے ٹی سی پی) قانون میں ترمیمات کا مسودہ تیا ر کیا جارہا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق فی الحا ل ٹاؤن پلاننگ کے نقشے اور اصول و ضوابط شہر در شہر مختلف ہوتے ہیں اور وہاں کے بلدی اداروں کی مناسبت سے طے ہوتے ہیں۔ اب اگر یہ یکساں قانون عمل میں آئے گا تو پھر رہائشی اور غیر رہائشی تعمیرات کے سلسلے میں ریاست بھر کے قوانین ایک ہی طرز کے ہونگے اور عوام کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔